Friday 12 July 2013

WHY ALWAYS PAKISTAN ARMY COME UNDER ATTACK BY POLITICIANS ?


ایبٹ آباد کمیشن رپورٹ کے متعلق میڈیا صرف ایک ہی رخ پر کام کر رہا ہے یعنی پاک فوج کے خلاف عوام کو اکسانا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور اپنی اس مخالفت میں ہمیشہ دور کی کوڑیاں لانے والے ہمارے میڈیا نے بعض انتہائی اہم نوعیت کے سوالات نظر انداز کر دئیے ہیں جو حیران کن ہے ۔۔۔۔۔ مثلاً

دنیا میں کس کے پاس اس بات کا ثبوت ہے کہ واقعی اسامہ بن لادن وہاں موجود تھا اور اسکو پکڑا گیا اور یہ سارا آپریشن ویسے ہی ہوا ہے جیسے امریکن بتاتے ہیں ؟؟

جس امریکن نیوی سیل ٹیم نے یہ آپریشن کیا وہ ساری کی ساری ہی افغانستان میں قتل کر دی گئی کیوں ؟؟؟

اس امریکن نیوی سیل ٹیم کی فیملیز آج امریکی حکومت اور امریکی آرمی پر مقدمہ کیے ہوئے ہیں کہ ہمارے فیملی ممبرز کو اسلئے قتل کیا گیا کہ اسامہ کے کچھ راز چھپائے جا رہیں ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ کیوں ؟؟؟

امریکن پینٹا گان نے اپنے ڈیٹا بیس سے اسامہ کی تمام فائلز ڈیلیٹ کرنے کا حکم دے دیا ہے بلکہ کروا دی گئی ہیں آخر کیوں ؟؟

امریکن جب اپنے دشمن کو قتل کرتے ہیں تو پوری دنیا میں اسکا تماشا بناتے ہیں جیسے انہوں نے صدام اور قضافی کو بنایا مسلمانوں کو تکلیف دینے کے لیے ۔۔ اسامہ کے بارے میں انہوں نے ایسا کچھ نہیں کیا ۔۔۔۔۔۔۔ کیوں ؟؟

اسامہ کو تماشہ نہ بنانے کا جو جواز پیش کیا جاتا ہے وہ یہ ہے کہ مسلمانوں کے ردعمل کا خوف تھا ۔۔۔۔ اگر ردعمل ہی کا خوف تھا تو حضور(ص) کی شان میں گستاخی کرتے ہوئے یہ خوف کہاں چلا جاتا ہے؟؟

جس ائر کرافٹ کیرئیر کی بات کی جاتی ہے کہ وہاں سے اسامہ کی لاش سمندر میں پھینکی گئی اسکا عملہ بیان دیتا ہے کہ ہم نے اپنے کیرئیر پر ایسی کوئی کاروائی نہیں دیکھی ۔۔۔۔۔ کیوں ؟؟

کمیشن رپورٹ کے مطابق سی ون 30 جہاز کے ذریعے اسامہ کی لاش کیرئیر تک لے جاکر وہاں سے بحیرہ عرب میں پھینکی گئی ہے جبکہ سی ون 30 کیرئیر پر لینڈ ہی نہیں کر سکتا اس بارے میں سوال کیوں نہیں اٹھایا جا رہا ؟؟

کیوں اسامہ کے لاش کی نہ کوئی ویڈیو دستیاب ہے نہ ہی کوئی تصویر ؟؟

صدام کو پکڑنے والے اسکے دانت تک چیک کر کے پوری دنیا کو دکھا رہے تھے۔۔۔ انہی لوگوں نے اسامہ کا کوئی ڈی این اے ٹیسٹ تک کرنا گورا نہیں کیا بلکہ خاموشی سے راتوں رات اسکو سمندر برد کر کے صرف چند گھنٹوں بعد ہی امریکہ صدر اپنی کامیابی کا اعلان کر رہا تھا کیوں ؟؟

اسی رات جب پاک آرمی کو اس آپریشن کی اطلاع ملی تو جنرل کیانی نے تین بار صدر پاکستان سے بات کرنے کی کوشش کی تاکہ آرڈرز لیے جا سکیں لیکن رابطہ نہیں ہوا آخر کیوں ؟؟

میمو سکینڈل کے حوالے سے یہ بات ثابت ہو چکی تھی کہ ایسے لوگوں کو ویزے جاری کیے گئے تھے جنہوں نے پاکستان کے اندر جاسوسی کا نیٹ ورک قائم کیا اور جنہوں نے بلاآخر اسامہ کا ٹھکانہ ڈھونڈ لیا اور اسی میمو میں امریکہ سے درخواست کی گئی تھی کہ پاک فوج کی طرف سے اگر کوئی مزاحمت ہو تو امریکہ مدد کرے ۔۔۔۔۔۔۔۔ اس پر بات کیوں نہیں کی جارہی پاک فوج سے کس بات پر مزاحمت کر خطرہ تھا ؟؟

No comments:

Post a Comment